ای ٹی وی بھارت کے نمائندے سے فون پر بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ "آج شام سات بجے کے بعد سے وادی کے 8 اضلاع میں مرحلہ وار موبائل انٹرنیٹ بحال کیا جائے گا۔"
اُن کا مزید کہنا تھا کہ "ضلع بڈگام اور سرینگر میں موبائل انٹرنیٹ خدمات معطل رہی گی۔ ان دو اضلاع کی صورتِحال کا کل جائزہ لیا جائےگا اور اس کے بعد ہی فیصلہ لیا جائے گا۔"
وادی میں پانچ روز کے بعد موبائل انٹرنیٹ بحال - internet news kashmir
انسپکٹر جنرل آف پولیس (کشمیر) وجے کمار نے کہا کہ سرینگر اور بڈگام کو چھوڑ کر وادی کے تمام اضلاع میں موبائل انٹرنیٹ کچھ دیرمیں بحال کیا جائے گا۔
علامتی تصویر
مزید پڑھیں:
واضع رہے وادی میں علحیدگی پسند رہنما سید علی گیلانی کی رواں مہینے پہلے تاریخ کو ہوئی وفات کے بعد عوامی ردِعمل کے خدشات کے پیش نظر موبائل کالنگ اور انٹرنیٹ خدمات معطل کر دی کی گئی تھی تاہم گزشتہ جمعہ کی شب کو براڈبینڈ اور فون کال بحال کر دی گئی تھی۔