حریت کانفرنس کے چیئرمین مولوی محمد عمر فاروق نے بزرگ اور کشمیر کے سب سے بڑے حریت رہنما سید علی گیلانی کے انتقال پر سخت رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔
مولوی محمد فاروق نے حریت کانفرنس (ع)کی جانب سے گیلانی کے فرزند نسیم گیلانی اور نعیم گیلانی کو تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
اپنے بیان میں حریت چیئرمین نے سید علی گیلانی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ جموں وکشمیر کی سیاست اور قوم کے تئیں ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے۔
مولوی محمد فاروق نے کہا کہ سید علی شاہ گیلانی کی وفات سے جموں وکشمیر کی سیاست میں ایک خلا پیدا ہوگیا ہے۔ جس کو پُر کرنا کافی مشکل ہے۔
مولوی محمد عمر فاروق نے اس بات پر بھی دکھ جتایا کہ وہ طویل نظربندی کی وجہ سے سید علی گیلانی کے نماز جنازہ میں شرکت نہیں کرسکے۔