سرینگر میں واقع فوج کی 15 ویں کور کے جنرل آفیسر کمانڈنگ لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے نے کہا کہ نوجوانوں کو مصروف مقامات پر گرینیڈ پھینکنے کے لیے تیار کیا جا رہا ہے،کیونکہ عسکریت پسند سیکورٹی فورسز پر بڑا حملہ کرنے میں ناکام ہو رہے Lt Gen D P Pandey On Grenade Attack in Kashmir ہیں۔
نوجوانوں کو گرینیڈ پھینکنے پر استعمال کیا جا رہا ہے،لیفٹیننٹ جنرل ڈی پی پانڈے انہوں نے کہا کہ کشمیر کی خواتین آگے آنا شروع ہو گئی ہیں جنہیں ماضی میں چار دیواری میں بند کر دیا گیا تھا اور اس سے نوجوانوں کو غلط راستے پر چلنے سے روکنے میں مدد ملے Lt Gen D P Pandey On women's dayگی۔بادام باغ کنٹونمنٹ میں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منعقدہ ایک تقریب کے موقع پر صحافیوں سے بات کرتے ہوئے جی او سی پانڈے نے کہا کہ "چونکہ عسکریت پسند کافی عرصے سے سکیورٹی فورسز پر بڑا حملہ کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہے ہیں۔اس لیے عسکریت پسند نوجوانوں کو استعمال کر رہے ہیں،جو مصروف عوامی مقامات پر گرینیڈ پھیکنے کی وارداتیں انجام دیتے ہیں۔
جی پی پانڈے کا مزید کہنا ہے کہ "ہم سمجھتے ہیں کہ ایسے واقعات کو روکنے کے لیے معاشرے کے ہر فرد کو اپنا کردار نبانا چاہیے تاکہ ایسے واقعات رونما نہ ہو اور کوئی بھی شہری کی جان ضیا نہ ہو۔"
لیفٹیننٹ جنرل نے کہا کہ چنار کور ہمیشہ سے ہر حال میں کوشش کرتی ہے کہ کشمیری خواتین کو با اختیار بن جانے کا موقع ملے۔
انہوں نے کہا کج ’ملک کے دشمن خواتین کو پیچھے دھکیلنا چاہتے ہیں تاکہ بچوں کو ٹیرر اور ڈرگس کے راستے پر چلانا آسان ہوسکے۔
یہ بھی پڑھیں:
خواتین کے حوالے سے بات کرتے ہوئے اُن کا کہنا ہے کہ "انہیں چار دیواری تک محدود رکھا گیا، اب جب کہ وہ باہر ہیں، ہمیں یقین ہے کہ وہ نوجوان لڑکوں کو غلط راستے چننے سے روکنے میں مدد کریں گے۔"
ایل او سی پر صورتحال کے بارے میں جی او سی نے کہا کہ گزشتہ ایک برس سے ایل او سی پُر امن ہے جس وجہ سے بچے اسکول جا رہے ہیں اور لوگ بغیر کسی خوف کے کھیتی باڑی کا کام کر رہے ہیں۔