جموں و کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنجگام علاقے میں قائم ریلوے اسٹیشن میں تعنیات پولیس اہلکار پر عسکریت پسندوں نے حملہ Militant Attack in Pulwamaکیا، تاہم پولیس اہلکار اس حملہ میں بال بال بچ گئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق عسکریت پسندوں نے ہفتہ کو جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے پنجگام علاقے میں ایک ریلوے پولیس اہلکار پر گولی چلائی۔
انہوں نے بتایا کہ پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ وہیں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے ضلع پلوامہ کے ڈوگری پورہ گاؤں کو گھیرے میں لے لیا۔
انہیں اطلاع ملی کہ عسکریت پسند اسی گاؤں کے اندر داخل ہوئے تھے۔