ضلع پلوامہ میں مزید دو غیر مقامی مزدوروں پر گولیاں چلا کر انہیں زخمی کردیا گیا ہے۔ جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں نامعلوم مسلح افراد نے پیر کی سہ پہر ضلع کے لاجورہ علاقے میں دو غیر مقامی مزدوروں کو گولی مار کر زخمی کردیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے انہیں علاج کے لیے ضلع ہسپتال پلوامہ منتقل کر دیا گیا ہے۔ Unknown Gunmen Attack in Pulwama
Unknown Gunmen Attack: نامعلوم بندوق برداروں کا حملہ، دو غیر مقامی مزدور زخمی - Jammu and kashmir updates
جموں و کشمیر کے پلوامہ میں نامعلوم بندوق برداروں نے حملہ کیا جس میں دو غیر مقامی مزدور زخمی ہوئے ہیں۔ Unknown Gunmen Attack
غیر مقامی مزدور زخمی
زخمیوں کی شناخت پتلشور کمار ولد جوکو چودھری ساکن بہار جس کے دائیں بازو میں چوٹ ہے اور جوکو چودھری ولد تھاؤ چودھری ساکن بہار کے طور پر ہوئی ہے اور اس کے دائیں بازو اور دائیں ٹانگ میں چوٹیں ہیں۔ تاہم فوج نے حملہ آوروں کو پکڑنے کے لیے علاقے کو محاصرے میں لے لیا گیا ہے۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ اتوار کی شام ضلع پلوامہ کے نوپورہ لیتر علاقے میں ایک غیر مقامی ڈرائیور اور کنڈیکٹر کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا تھا۔
Last Updated : Apr 4, 2022, 3:39 PM IST