پلوامہ: سرچ آپریشن کے دوران عسکریت پسند گرفتار - جموں و کشمیر نیوز
گرفتار شدہ مشتبہ عسکریت پسند کی شناحت ذاکر احمد خان کے طورپر کی گئی ہے۔ اس کے قبضہ سے ایک پیستول برآمد کیا گیا ہے۔
جموں و کشمیر کے جنوبی اضلع شوپیاں اور پلوامہ میں محاصرہ جاری ہے، شوپیاں میں محاصرے کے دوران لشکر طیبہ کا ایک عسکریت پسند گرفتار کیا گیا۔
ضلع شوپیاں کے خجہپوررہ زین پورہ علاقہ میں فوج کے 1 آرآر، سی ار پی ایف اور پولیس نے مشترکہ طور پر تلاشی کاروائی شروع کی، جس دوران فوج نے ایک عسکریت پسند کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا۔
گرفتار شدہ مشتبہ عسکریت پسند کی شناحت ذاکر احمد خان کے طور پرکی گئی ہے۔ اس کے قبضہ سے ایک پیستول برآمد کیا گیا ہے۔
بتایا جاتا ہے کہ زبیر احمد نے حال ہی میں عسکریت پسندوں کی صف میں شمولیت احتیار کی تھی۔
وہیں آج ضلع پلوامہ کے مورن علاقہ میں بھی فوج کے 55 آرآر، سی آر پی ایف اور پولیس نے محاصرے میں لے لیا اور گھر گھر تلاشی کاروائی جاری ہے۔