اردو

urdu

ETV Bharat / city

Earthquakes jolt Jammu-Kashmir جموں وکشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں زلزلے کے ہلکے جھٹکے، کوئی نقصان نہیں - صبح کے اوقات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح 7 بجکر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے،اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس گہرائی دس کلو میٹر تھی۔Mild earthquake tremors in Doda

زلزلہ
زلزلہ

By

Published : Sep 8, 2022, 11:47 AM IST

جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح زلزلے کے ہلکے جھٹکے محسوس کئے گئے تاہم کوئی نقصان نہیں ہوا ہے۔ اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ Mild earthquake tremors in Doda نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی کے مطابق جموں و کشمیر کے ضلع ڈوڈہ میں جمعرات کی صبح 7 بجکر 52 منٹ پر زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

اس زلزلے کی ریکٹر اسکیل پر شدت3.5 ریکارڈ ہوئی ہے جبکہ زمین کے اندر اس گہرائی دس کلو میٹر تھی۔ بتادیں کہ جموں وکشمیر میں ماہ اگست کے دوران قریب سات ہلکے درجے کے زلزلے آئے تھے تاہم کسی قسم کا کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا تھا۔ ماہرین ارضیات ان ہلکے درجے کے جھٹکوں کو زمین سے دباؤ کے اخراج سے تعبیر کرتے ہیں۔ تاہم ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ ہلکے جھٹکے ایک بڑے جھٹکے کی وارننگ بھی ہوسکتے ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ جموں کشمیر اور لداخ زلزلیاتی پیمانے پر سب سے زیادہ خطرناک پانچ اور چار زون میں آتے ہیں۔

مزید پڑھیں:ڈوڈہ: زلزلے کے جھٹکے سے عوام میں خوف و دہشت

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details