وزیراعظم نریندر مودی کی سربراہی والی مرکزی کابینہ نے یوٹی جموں و کشمیر میں میوہ کاشت کاروں کے لیے گزشتہ برس رائج مارکیٹ انٹروینشن سکیم پھر سے نافذ کرنے کو منظوری دی ہے۔
سیب کاشتکاروں کے لیے ایم آئی سکیم جاری رہے گی مارکیٹ انٹروینشن سکیم کو یونین ٹیریٹری (یوٹی) میں پرانی خدوخال اور شراط کے مطابق سنہ 2020/21 کے لیے سیب کاشتکاروں سے براہ راست میوہ حاصل کرنے اور انہیں درمیانہ در سے نجات دلانے کے لیے جموں وکشمیر میں جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔
مارکیٹ انٹروینشن سکیم کو دوبارہ نافذ کرنے کو منظوری دی گئی ہے ایم آئی ایس کے تحت نیشنل ایگریکلچرل کواپریٹوی مارکٹینگ فیڈریشن ہارٹیکلچر پروسیسنگ اینڈ مارکیٹنگ کاپریشن کے اشتراک سے راست طریقے سے سیب کاشتکاروں سے حاصل کرے گا اور میوہ کی بروقت قیمت ڈی ٹی بی کے ذریعے کسانوں کے بینک کھاتوں میں جمع کی جائی گی۔
سیب کاشتکاروں کے لیے ایم آئی سکیم جاری رہے گی اس سکیم کے رو سے سیب کے مختلف اقسام اور گریڈز سے متعلق بنائی گئی کمیٹی گزشتہ برس کی طرح ہی قیمتوں کا تعین کریں گی۔
میوہ کی بروقت قیمت ڈی ٹی بی کے ذریعے کسانوں کےبینک کھاتوں میں جمع کی جائی گی سرکار کو امید ہے کہ ایم آئی سکیم سے سیب کاشتکاروں کو نہ صرف اپنے میوہ کی معقول قمیت وصول ہوگی بلکہ کسانوں کی معیاری زندگی میں بھی بہتری آئی گی۔