جموں و کشمیر کے دو بڑے شہر جموں اور سرینگر میں حکومت نے سنہ 2019 میں میٹرو ریل سروس تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا تاکہ ان شہروں میں ٹریفک کا نظام بہتر ہو۔ تاہم گزشتہ تین برسوں سے اس پروجیکٹ کے متعلق دستاویزات دہلی اور کشمیر کے دفاتر میں چکر کاٹ رہے ہیں اور زمینی سطح پر کام شروع نہیں کیا گیا ہے۔
مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ تین برسوں سے وہ مرکزی حکومت کے خالی اعلان سن رہے ہیں اور زمینی سطح پر کوئی کام نہیں ہورہا ہے۔لوگوں کے مطابق میٹرو ریل پروجکٹ مرکزی حکومت کی جانب سے محض ایک اعلان تھا۔
گزشتہ برس کے دسمبر ماہ میں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا نے اعلان کیا تھا کہ جموں اور سرینگر میں جلد ہی مٹرو ریل سروس تعمیر کی جائے گی، تاہم ابھی تک مرکزی حکومت نے پروجیکٹ کے ڈی پی آر کی منظوری نہیں دی ہے۔
میٹرو ریل پروجکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر انکیتا کار نے بتایا کہ مرکزی حکومت کو پروجکٹ کے متعلق ڈی پی آر بھیج دیا گیا ہے۔
ریل انڈیا ٹیکنیکل اور اکنامک سروس، جو ریلوے کنسلٹنسی فرم ہیں، نے دس ہزار کروڑ سے زائد ڈی پی آر مرکزی حکومت کے سامنے رکھا ہے۔