سری نگر: محکمہ موسمیات نے وادی کشمیر میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ انہوں نے کہا کہ وادی میں اگلے دو دنوں کے دوران موسم کی یہی صورتحال جاری رہنے کی توقع ہے۔ meteorological department predicts more rain in kashmir
ادھر وادی میں مطلع ابر آلود رہنے کے باوجود بیشتر مقامات پر شبانہ درج حرارت معمول سے زیادہ درج ہو رہا ہے۔ گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت21.4 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے 4.0 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت11.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو معمول سے0.5 ڈگری سینٹی گرید کم ریکارڈ ہوا تھا۔