موسم سرما Winter کے دوران گرمی حاصل کرنے والے جدید آلات کے استعمال کرنے کے دوران دم گھٹنے سے ہورہی اموات Asphyxiation in J&K میں اضافہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ ایسے میں محکمہ موسمیات نے ایک ایڈوائزری جاری کی ہے ۔جس میں کم وینٹی لیشن Ventilation والے کمروں میں ان آلات کا استعمال نہ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ محکمہ موسمیات Meteorological Department کے ڈائریکٹر سونم لوٹس نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کے آلات کو استعمال کرتے وقت بند کمروں میں آکسیجن کی مناسب سپلائی کو یقینی بنایا جانا چائیے ۔
دم گھٹنے سے ہورہی اموات کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے ایڈوائزری جاری کی محکمہ موسمیات کے سربراہ سونم لوٹس نے جموں وکشمیر اور لداخ کے لوگوں کو مشورہ دیا کہ وہ رواں برس شدید سردی کے دوران گھروں میں کوئلے یا گیس سے چلنے والی بخاریوں کا استعمال کرتے وقت کمرے کی کھڑکیاں اور دروازے مکمل طور پر بند نہ رکھیں۔بلکہ کمرے سے تازہ ہوا آنے جانے کا خاص خیال رکھیں۔
انہوں نے کہا کہ کمرے میں جس قسم کی بھی بخاری استعمال ہو رہی ہو اس میں ہوا کا اخراج لازمی ہونا چاہیے، ورنہ دم گھٹنے کے امکانات زیادہ رہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کمرہ گرم رکھنے کے لیے کوئلہ یاگیس بخاری وغیرہ کا استعمال کرنے کے دوران ہوا کا اخراج لازمی ہے اور تازہ ہوا کے لیے کھڑکیاں اور دروازے کھلا رکھیں، تاکہ بخاریوں سے دم گھٹنے کے حادثات سے انسانی جانوں کے زیاں کو بچایا جاسکے۔
مزید پڑھیں:Central University Kashmir: سینٹرل یونیورسٹی کشمیر کی طالبہ کی دم گھٹنے سے موت
واضح رہے کہ ضلع گاندربل میں موجود سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر Central University Kashmirمیں زیر تعلیم دو طالبات کرائے کے کمرے میں دم گھٹنے سے بے ہوش ہوگئیں، جنہیں ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ایک طالبہ کو مردہ قرار دیا جبکہ دوسری طالبہ کو فوری طور پر ضلع ہسپتال گاندربل منتقل کیا گیا تھا۔