اردو

urdu

ETV Bharat / city

Weather in Kashmir: کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

محکمہ موسمیات نے وادی کے کچھ علاقوں میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔ ادھر وادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے اضافہ درج کیا گیا ہے۔ Weather in Kashmir

met-predicts-rain-during-next-24-hrs-in-kashmir
کشمیر میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران بارشوں کا امکان

By

Published : Jul 22, 2022, 2:58 PM IST

سرینگر:وادی کشمیر کے بعض علاقوں میں بارشوں کے بیچ محکمہ موسمیات نے اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ ادھر وادی کے بیشتر علاقوں میں شبانہ درجہ حرارت میں ایک بار پھر قدرے اضافہ ہوا ہے۔ Weather in Kashmir

گرمائی دارالحکومت سرینگر میں کم سے کم درجہ حرارت 21.9 ڈگری سینٹی گریڈ درج کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 1.9 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ تھا۔ وادی کے شہرہ زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت 12.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.1 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ گلمرگ میں گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران 0.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

وادی کے دوسرے مشہور سیاحتی مقام پہلگام میں کم سے کم درجہ حرارت 16.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 3.3 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔

مزید پڑھیں:

سرحدی ضلع کپواڑہ میں کم سے کم درجہ حرارت 18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے 0.2 ڈگری سینٹی گریڈ زیادہ ریکارڈ ہوا تھا۔ گیٹ وے آف کشمیر کے نام سے مشہور قصبہ قاضی گنڈ میں کم سے کم درجہ حرارت18.2 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے1.7 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ قاضی گنڈ میں گذشتہ چبویس گھنٹوں کے دوران 0.2 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی ہے۔

(یو ایں آئی)

ABOUT THE AUTHOR

...view details