سرینگر: وادی کشمیر میں دگرگوں موسمی صورتحال کے بیچ شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ ادھر محکمہ موسمیات نے وادی میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ متعلقہ محکمے کے ایک ترجمان کے مطابق وادی میں اگلے چوبیس گھنٹوں کے دوران کہیں کہیں ہلکے سے درمیانی درجے کی بارشوں کا امکان ہے۔ان کا کہنا تھا کہ وادی میں شبانہ درجہ حرارت میں کمی واقع ہوئی ہے۔ met predicts occasional showers in kashmir
گرمائی دارلحکومت سری نگر میں کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.9 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔ وادی کے مشہور زمانہ سیاحتی مقام گلمرگ میں کم سے کم درجہ حرارت12.0 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جو گذشتہ شب کے درجہ حرارت سے2.0 ڈگری سینٹی گریڈ کم ریکارڈ ہوا تھا۔