اردو

urdu

ETV Bharat / city

'بی جے پی مہلک ہتھیاروں کے جنون کے عارضے میں مبتلا ہے' - پنکجا منڈے

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے بی جے پی کی ایک وزیر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی مہلک ہتھیاروں کے جنون کے عارضے میں مبتلا ہے۔

محبوبہ مفتی

By

Published : Apr 24, 2019, 3:02 PM IST

واضح رہے کہ بی جے پی کی ایک وزیر پنکجا منڈے نے کہا ہے کہ راہل گاندھی کو ایک بم کے ساتھ باندھ کر دوسرے ملک بھیج دینا چاہئے۔

محبوبہ مفتی نے اس بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا 'بی جے پی بموں، دھماکہ خیز سرگنوں اور نیو کلیائی ہتھیاروں کے جنون کے عارضے میں مبتلا ہے، ایسے تشدد آمیز تاثرات شرمناک بھی ہیں اور ناجائز بھی ہیں، لیکن الیکشن کمیشن آف انڈیا سے کارروائی کی امید نہیں کی جاسکتی ہے کیونکہ وہ کمبھ کرن کی طرح خواب خرگوش میں ہے'۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details