اردو

urdu

ETV Bharat / city

ED summon: محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے روبرو پیش - Enforcement Directorate

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی والدہ آج ای ڈی دفتر میں منی لانڈرنگ معاملے میں حاضر ہوئی۔

jk_sri_01_ ED summon_av_ptc_7203376
محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے روبرو پیش

By

Published : Aug 18, 2021, 11:50 AM IST

Updated : Aug 18, 2021, 12:15 PM IST

جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی والدہ ای ڈی کے روبرو پیش ہوئیں،۔

اطلاع کے مطابق انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسٹنٹ ڈائریکٹر سنیل کمار مینہ نے انہیں 18 اگست کو سرینگر کے راج باغ میں طلب کیا ہے۔ ای ڈی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ 'منی لانڈرنگ ایکٹ 2002 کے تحت گلشن نذیر کو طلب کیا جارہا ہے'۔

دیکھیں ویڈیو

اس سے قبل بھی اپریل اور جولائی میں ای ڈی نے محبوبہ مفتی کی والدہ کو طلب کیا تھا لیکن وہ پوچھ گچھ کے لئے ای ڈی کے دفتر نہیں گئ تھیں۔ اپریل میں کورونا وائرس کا حوالہ دیا گیا تھا جبکہ جولائی میں پی ڈی پی نے کہا تھا کہ 'ای ڈی گلشن نذیر کو طلب کرنے کے وجوہات یا الزامات واضح کریں'۔

مزید پڑھیں: پولیس کے ہاتھوں صحافیوں کی مار پیٹ، کشمیر پریس کلب نے کی سخت مذمت

گزشتہ دو سمن پر محبوبہ مفتی اور پیپلز الائنس فار گپکار ڈکلریشن کے رہنماؤں نے اس کی پر زور مذمت بھی کی تھی۔ اس تعلق سے محبوبہ مفتی کا کہنا تھا کہ 'حکومت اپنے سیاسی مخالفین کو ڈرانے کے لیے ایجنسیوں کا غلط استعمال کر رہی ہے۔ میری والدہ کو سمن اسی لیے بھیجا گیا کیونکہ ہماری پارٹی نے حد بندی کمیشن سے ملنے سے انکار کر دیا ہے'۔

Last Updated : Aug 18, 2021, 12:15 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details