جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی نے اتوار کو دعویٰ کیا کہ انہیں گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے ٹویٹ کیا کہ وہ ہلاک کشمیری پنڈت سنیل کمار کے گھر والوں سے ملنے جا رہی تھیں، اسی دوران سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں روکنے کے لیے گھر میں نظر بند کر دیا۔
محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ''مرکزی حکومت کشمیری پنڈتوں کے درد کی پردہ پوشی کر رہی ہے۔ مرکز کی سخت پالیسیوں کی وجہ سے ان کشمیری پنڈتوں کی ٹارگٹ کلنگ ہوئی جنہوں نے وادی سے بھاگنے کا انتخاب نہیں کیا۔ اس طرح حکومت ہمیں سب کے سامنے کشمیری پنڈتوں کا دشمن بنا کر پیش کر رہی ہے۔ اسی لیے مجھے گھر میں نظر بند کر دیا گیا ہے۔"