پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت این آئی اے کے ذریعے جموں و کشمیر کے خلاف جنگ کر رہی ہے۔
محبوبہ مفتی نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا "جماعت اسلامی پر این آئی اے کے چھاپے بھارت کے نام نہاد 'اٹوٹ انگ' کے خلاف جنگ لڑنے کی علامت ہیں۔ ایک بہتر نظریہ کے ساتھ ایک نظریے سے لڑنے کے بجائے ، یہ متضاد سوچ کو کچل رہا ہے۔"
انہوں نے مزید کہا کہ اس طرح کے جابرانہ اقدامات عارضی طور پر کام کرنے لگتے ہیں لیکن طویل عرصے میں یہ نتیجہ خیز ثابت ہوگا۔ انہوں نے ٹویٹ میں کہا ہے کہ "جموں و کشمیر اور باقی ملک کے درمیان خلیج ہر گزرتے دن کے ساتھ وسیع ہوتی جاتی ہے۔ یہ ہی مرکزی حکومت کا مقصد ہے