اردو

urdu

ETV Bharat / city

رمضان میں جنگ بندی کی اپیل - Centre Govt

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے مرکزی حکومت اور عسکریت پسندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ رمضان کے دوران جنگ بندی کی خلاف ورزی نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی

By

Published : May 4, 2019, 6:21 PM IST

محبوبہ مفتی نے کہا :' ماہ رمضان عبادت کرنے کا مہینہ ہے اور میں مرکز اور عسکریت پسندوں سے اپیل کرتی ہوں کہ وہ اس ماہ کے دوران کسی قسم کی کاروائی نہ کرے۔

پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی


سرینگر میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا :' رمضان کا مہینہ آنے والا ہے اور لوگ مسجدوں میں جائیں گے اور دن رات عبادت میں مشغول رہیں گے اور گزشتہ برس کی طرح مرکزی حکومت کریک ڈاؤن، سرچ آپریشن کو روک لے، جس کی وجہ سے جموں و کشمیر کی عوام کم ازا کم یہ ماہ راحت میں گزار سکے۔


انہوں نے عسکریت پسندوں سے بھی اپیل کی کہ ماہ مبارک کے مہنے میں وہ کسی طرح کا حملہ نہ کریں.


گزشتہ برس مرکزی حکومت کی جانب سے ماہ رمضان کے دوران جنگ بندی کا اعلان کرنے کے بعد وادی میں کوئی تصادم پیش نہیں آیا۔


واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان کی حکومتوں کے درمیان جموں و کشمیر کے علاقے میں جنگ بندی کا ایک معاہدہ 2003ء میں طے پایا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details