پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدر و سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیان میں عوامی جلسے سے خطاب کیا۔ اس دوران پارٹی کے سینیئر لیڈران اور پارٹی کارکنوں نے کنونشن میں حصہ لیا۔
محبوبہ مفتی نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ گزشتہ 70 سال سے جو ہندوستان کی سیاسی جماعتوں خصوصاً کانگریس نے ملک کے لیے کیا اسے موجود حکومت بھارتیہ جنتا پارٹی نے ملک ہندوستان کو گزشتہ 7 سال کے دوران بیچ ڈالا جن میں یہاں کے پیٹرول پمپ، ریلوے اسٹیشنز، ہوائی اڈے انڈسٹریز وغیرہ شامل ہیں۔
علاحدگی پسند جماعت حریت کانفرنس پر پابندی عائد کرنے کے سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ جموں و کشمیر کے سیاسی و سماجی کارکنان کو یہاں پر دبوچ لیا گیا ہے حریت کانفرنس کی تو بات ہی نہیں ہے۔