جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کو ہفتے کے روز ایک بار پھر یو ٹی انتظامیہ نے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا۔
ای ٹی وی بھارت سے فون پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'میں آج کوکر ناگ کے لارنو علاقے کے رہنے والے (ضلع اننت ناگ) ہلاک شدہ پرویز احمد کے کمبے سے ملنے جا رہی تھی۔ تاہم مجھے گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا گیا۔'
محبوبہ مفتی کا دعویٰ، یوٹی انتظامیہ نے لواحقین سے ملنے نہیں دیا - یوٹی انتظامیہ
پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی کو ہفتے کے روز ایک بار پھر یوٹی انتظامیہ نے اپنے گھر سے باہر نہیں نکلنے دیا۔ محبوبہ مفتی کا دعوی یوٹی انتظامیہ نے ہلاک شدہ پرویز احمد کے کمبے سے ملنے نہیں دیا
محبوبہ مفتی کا دعویٰ یوٹی انتظامیہ نے لواحقین سے ملنے نہیں دیا
یہ بھی پڑھیں: موجودہ حالات پر حکومت ذمہ دار، ایل جی استعفیٰ دیں: پی ڈی پی
اُن کا مزید کہنا تھا کہ 'پرویز کی ہلاکت سی آر پی ایف کی فائرنگ میں ہوئی تھی اور میں اُن کے اہل خانہ کے ساتھ تعزیت کرنے جا رہی تھی۔ لیکن مجھے یو ٹی انتظامیہ نے گھر سے باہر نکلنے نہیں دیا۔'
واضع رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں ہے جب محبوبہ کو اپنے گھر سے باہر نکلنے سے روکا گیا ہو۔