جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے ضلع ترقیاتی کمشنر بصیر الحق چودھریPulwama DC Basir-ul-Haq Chaudhry نے آج متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں یوم جمہوریہ 2022 کی خوش اسلوبی سے منانے کے انتظامات پر غور Republic Day Arrangement In Pulwama کیا گیا۔
Arrangements for R-Day celebrations In Pulwama: یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات پر تبادلہ خیال - تازہ خبر یوم جمہوریہ
ڈپٹی کمشنر، پلوامہ، بصیر الحق چودھری نے آج متعلقہ افسران کی ایک میٹنگ کی صدارت کی جس میں یوم جمہوریہ 2022 کی خوش اسلوبی سے منانے کے انتظامات پر غور Republic Day Arrangement In Pulwama کیا گیا۔
انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ قومی تقریب کو شاندار طریقے سے کامیاب بنانے میں اہم کردار ادا کرئے۔
ضلع ترقیاتی کمشنر نے ہدایت دی ہے کی کہ کووڈ- 19 کے خطرے کے پیش نظر، سماجی دوری کے اصولوں اور چہرے کے ماسک پہننے جیسے ایس او پیز کی سختی سے تعمیل کے تحت آر ڈے منایا جائے گا۔
بصیر الحق چودھری نے ضلع کے سی ایم او کو ہدایت دی کہ آر ڈے کی ریہرسل اور قومی دن کی تقریب کے دوران ہنگامی صحت کی دیکھ بھال کے انتظامات کے علاوہ COVID-19 SOPs کے مناسب نفاذ کو یقینی بنائیں۔ ڈی سی نے محکموں پر زور دیا کہ وہ انتظامات کرتے وقت قریبی ہم آہنگی برقرار رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں:Republic Day Arrangement In Anantnag: اننت ناگ میں یوم جمہوریہ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا
میٹنگ میں ایس ایس پی پلوامہ، غلام جیلانی، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ڈیولپمنٹ کمشنر، پلوامہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ترال، پلوامہ کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے سینیئر افسران اور تمام ضلعی اور سیکٹرل افسران اور اہلکاروں نے شرکت کی۔