جے کے ای ڈی آئی پانپور میں ضلع پلوامہ کے ترقیاتی منظر نامے میٹنگ منعقد ہوئی۔ یہ میٹنگ ڈی ڈی سی چیئرمین عبدالقیوم وانی کی سربراہی میں منعقد ہوئی ہے۔ میٹنگ میں ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبروں کے علاوہ ضلع پلوامہ کے تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسروں نے شرکت کی۔
میٹنگ کے دوران ضلع پلوامہ کی تعمیر و ترقی کے حوالے سے اہم باتوں پر تبادلۂ خیال کیا گیا تاکہ ضلع کو ترقی کے لحاظ سے آگے لے جایا جاسکے۔
میٹنگ کے دوران ڈی ڈی سی اور بی ڈی سی ممبروں نے چیئرمین کو متعلقہ بلاکوں کے معاملات و مطالبات سے آگاہ کیا، جس پر انہوں نے بلاک ڈیولپمنٹ افسروں سے تبادلۂ خیال کیا۔