سرینگر:ٹکنالوجی کے اس تیز رفتار دور میں اگرچہ کتابیں پڑھنے اور مطالعہ کرنے کا رجحان نئی نسل میں کم ہوتا جارہا ہے، تاہم اس بیچ وادی کشمیر میں ایسے نوجوان لڑکے اور لڑکیاں بھی سامنے آرہے ہیں جو نہ صرف کتاب بینی بلکہ لکھنے کا بھی بے حد شوق رکھتے ہیں۔ یہ ہیں 21 سالہ منپریت کور، منپریت کی دلچسپی، صلاحیت اور ذہانت دیگر لڑکیوں سے زرا ہٹ کے ہے۔منپریت اپنے وقت کو بہتر طور استمعال میں لاکر پڑھائی کے ساتھ ساتھ نہ صرف سماجی خدمت انجام دے رہی ہے بلکہ اپنی تخلیقی ذہانت کو بھی پروان چڑھا رہی ہے۔Young Author Manpreet Kaur
Young Author Manpreet Kaur: ملیے نوجوان مصنفہ منپریت کور سے - manpreet kour young poet from srinagar
سرینگر کے سولنہ علاقے سے تعلق رکھنے والی منپریت کور 16 صدی کے مفکر اور نامور شاعر بھائی نندلال کی شاعری سے بے حد متاثر ہے۔ "بلیوز اینڈ بلیس " اس ہونہار لڑکی کی پہلی کتاب ہے اور "کشمیریت" کے نام سے یہ اپنی دوسری کتاب اس وقت لکھ رہی ہے۔Young Author Manpreet Kaur
ملیے نوجوان مصنفہ منپریت کور سے
یہ بھی پڑھیں:
تخلیقی ذہانت کی مالک منپریت خدمت خلق کے جزبے سے بھی سر شار ہے اوریہ ایک غیر سرکاری سماجی تنظیم کے ساتھ جڑ کر سماجی کے تئیں اپنی خدمت بھی انجام دے رہی ہے۔کووڈ کے دوران اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ ضرورت مندوں میں کھانے پینے کی اشیاء سمیت دیگر ضروری سامان مہا کرانے میں بھی یہ پیش پیش رہی ہے۔منپریت اپنی صلاحیت اور قابلیت سے نہ صرف اپنے والدین کا نام روشن کررہی ہے بلکہ دوسروں کے لئے بھی مشعل راہ بن رہی ہے۔
Last Updated : Mar 24, 2022, 5:29 PM IST