پلوامہ:جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں آج محمکہ بلدیات کی جانب سے محمکہ کے سبھی ملازمین اور صفائی کرنے والوں کے لئے طبی جانچ Medical Camp For Cleaning Staff کا اہتمام کیا گیا، ساتھ ہی ان لوگوں میں وردی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ اور میونسپل چیئرمین شبنم نظیر بطورِ خصوصی مہمان موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ کلین انڈیا مشن کے تحت لوگوں کو قصبوں کے ساتھ دیہاتوں میں بھی صفائی کے حوالے سے باخبر کیا جارہا ہے۔
انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ بھی قصبوں کے ساتھ ساتھ گاؤں کی صفائی کے حوالے سے آگے آئیں۔