اردو

urdu

ETV Bharat / city

Sports Activities Held In Pulwama: محکمہ کھیل کود کی جانب سے پلوامہ میں کئی کھیل کود سرگرمیاں - پلوامہ کھیل کود سرگرمیاں

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محکمہ کھیل کود کی جانب بچوں کو مختلف کھیل سرگرمیوں Sports Activities Held In Pulwama میں مصروف رکھنے کے لیے مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا ہے۔ ان کھیل مقابلوں میں مختلف اسکوکوں کے طلبہ کے شرکت کی ہے۔

:محکمہ کھیل کود کی جانب سے پلوامہ میں کئی کھیل کود سرگرمیاں
:محکمہ کھیل کود کی جانب سے پلوامہ میں کئی کھیل کود سرگرمیاں

By

Published : Dec 14, 2021, 10:31 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ میں محمکہ کھیل کی جانب سے پچوں کو محتلف کھیل سرگرمیوں میں مصروف رکھنے کے لیے متعدد کھیل مقابلوں کا انعقاد کیا ہے۔

اس سلسلے میں محکمہ کھیل نے آج ضلع پلوامہ کے گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول Government Boys Higher Secondary School اور اسپورٹس اسٹیڈیم پلوامہ Sports Stadium Pulwama میں مختلف کھیل مقابلوں کا انعقاد عمل میں لایا گیا ان کھیل مقابلوں میں بچوں کی ایک اچھی تعداد نے شرکت کی۔

:محکمہ کھیل کود کی جانب سے پلوامہ میں کئی کھیل کود سرگرمیاں
گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول میں انٹر ڈسٹرکٹ بیلٹ رسلنگ Inter-district belt wrestling کے ساتھ ساتھ مارشل آرٹ Martial arts کا مقابلہ ہوا جس میں ضلع پلوامہ کے محتلف علاقوں سے آئے ہوئے پچوں نے اپنا ہنر دکھایا۔

وہیں دوسرے جانب ضلع پلوامہ کے اسپورٹس اسٹیڈیم میں بیس بال کھیل کا مقابلہ ہوا اس کھیل میں بھی بچوں کی اچھی تعداد نے شرکت کی۔

ان کھیل مقابلوں میں محتلف عمر کے بچوں نے شرکت کی جو آگے جاکر یوٹی سطح پر کھیلیں گے جہاں سے وہ پھر ملکی سطح پر بھی کھیل سکتے ہیں۔

اس موقع پر محکمہ کھیل کے ضلع افسر نورالحق نے بات کرتے ہوئے کہا کہ' ہمارے ایکٹیوٹیز آج بھی جاری ہے اس سلسلے میں آج ہم نے یہاں محتلف کھیل مقابلہ کروایا۔
انہوں نے کہا کہ اس کا مقصد یہی ہے کہ ہنر مند بچوں کو موقع فراہم کیا جائے تاکہ وہ آگے بڑھ سکے۔انہوں کہا کہ بیس بال میں ضلع پلوامہ کے بچے کافی اچھے کر رہے ہے اور امید ہے کہ اس بار بھی اچھے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

مزید پڑھیں:سرینگر میں اپنی نوعیت کا پہلا ہمہ مقصدی اسپورٹس کلب


انہوں نے کہا کہ کھیل کود سے بچوں میں سستی دور ہوتی ہے ساتھ ہی وہ اس سے کیھل کود میں مصروف رہنے سے باقی سب غلط کاموں سے دور رہتے ہیں۔اس موقع پر محمکہ کھیل کود کے سبھی افسران کے ساتھ ساتھ ملازمین بھی موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details