مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع گاندر بل میں مناسبل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کے تعاون سے کھیلو انڈیا مشن کے تحت ایک رنگا رنگ مناسبل واٹر اسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد کیاگیا۔ کھیل کے اس منفرد تقریب میں کشتیوں اور شکاریوں کی دوڑیں شامل تھیں۔اس مقابلہ میں وادی بھر سے ایک سو نوجوانوں نے جوش و خروش سے حصہ لیا۔ اس موقع پر تقریباً پانچ سو زائد لوگوں کے اس مقابلہ کا لطف اٹھایا۔ Manasabal Water Sports Festival
شکاراس اور واٹر سکینگ پر فن کاروں نےشاندار مظاہرہ کیا، مقامی موسیقاروں کے ثقافتی پروگرام، بچوں کے پینٹنگ مقابلے اور مارشل آرٹس کے علاوہ ماہی گیروں نے شاندار مظاہرہ کیا۔