اردو

urdu

پلوامہ: اخروٹ کے درخت سے گرکر ایک شخص ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے چکورہ علاقے میں ایک شخص اخروٹ کے درخت سے گرگیا، جس کے سبب ان کی موت ہوگئی۔

By

Published : Sep 9, 2021, 3:24 PM IST

Published : Sep 9, 2021, 3:24 PM IST

علامتی تصویر
علامتی تصویر

تفصیلات کے مطابق پلوامہ کے چکورہ علاقے میں ایک 45 سالہ شخص اخروٹ کے درخت سے گرگیا جس کے بعد مقامی لوگوں نے اسے ضلع ہسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

ہلاک شدہ کی شناخت غلام محمد وانی ساکن چکورہ کے طور پر کی گئی۔

مزید پڑھیں:نیشنل کانفرنس کے سینئر رہنما ترلوچن سنگھ وزیر کا دہلی میں مبینہ قتل


پولیس کے افسر نے اس واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ لاش کو آخری رسومات کے لیے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details