سری نگر: شمالی کشمیر کے سوپور میں 45 سالہ شخص کا پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ میں غرقاب ہوا۔ پولیس اور ایس ڈی آر ایف کی جانب سے ریسکیو آپریشن شروع کیا گیا ہے۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ اتوار دیر شام کو سیر جاگیر سوپور میں 45 سالہ شخص پیر پھسل جانے کے نتیجے میں نالہ میں غرقاب ہوا۔
انہوں نے بتایا کہ اطلاع ملتے ہی مقامی لوگوں اور پولیس نے ریسکیو آپریشن شروع کیا تاہم رفیق احمد میر ساکن درنگہ بل بارہ مولہ کا کئی پر اتہ پتہ نہیں چل سکا۔ Man Drowns in Sopore