سری نگر:جموں وکشمیر کی گرمائی راجدھانی سری نگر کے بوٹہ شاہ محلہ لالبازار علاقے میں منگل اعلیٰ الصبح ایک نامعلوم گاڑی نے 70سالہ معمر شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے اُس کی برسر موقع ہی موت واقع ہوئی۔ Man Died in car Accident in Srinagar
اطلاعات کے مطابق پائین شہر کے بوٹہ شاہ محلہ علاقے میں نامعلوم گاڑی نے معمر شہری کو ٹکر ماری جس وجہ سے وہ شدید طورپر زخمی ہوا۔ آس پاس موجود لوگوں نے 70سالہ شہری کو علاج ومعالجہ کی خاطر صورہ میڈیکل انسٹی چیوٹ منتقل کیا تاہم وہاں پر تعینات ڈاکٹروں نے اُسے مردہ قراردیا۔