اردو

urdu

ETV Bharat / city

AICC President Election ملیکا ارجن کھرگے 9 اکتوبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کریں گے - ملیکا ارجن کھرگے کا جموں و کشمیر کا دورہ

کانگریس کے صدارتی انتخاب میں کھرگے کے علاوہ ششی تھرور بھی امیدوار ہیں۔ ملیکا ارجن مقررہ تاریخ پر صبح 10.30 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے سرینگر اور پھر دوپہر ایک بجے جموں پہنچیں گے۔ سرینگر میں پارٹی ہیڈ کوارٹر اور جموں میں جے کے ریزورٹ میں مندوبین سے ان کی ملاقات کی توقع ہے۔ Mallikarjun Kharge On 9th Visit To Jammu Kashmir

ملیکا ارجن کھرگے
ملیکا ارجن کھرگے

By

Published : Oct 7, 2022, 12:27 PM IST

سرینگر:آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے قومی صدر کے انتخاب کے امیدوار ملکارجن کھرگے 9 اکتوبر کو جموں و کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ وہ 339 مندوبین کے ساتھ سرینگر اور جموں میں ووٹنگ کے لئے حمایت حاصل کریں گے۔Mallikarjun Kharge On 9th Visit To Jammu Kashmir

اس ایک روزہ دورے کے دوران سرینگر اور جموں میں مختلف پروگرامز منعقد کیے جائیں گے، الیکشن کے دوران پارٹی ہیڈ کوارٹر سرینگر اور جموں میں بیلٹ بکس ووٹنگ کے ذریعے قومی صدر کا فیصلہ کریں گے، پارٹی کے قومی صدر کے لیے انتخابات 17 اکتوبر کو ہوں گے اور نتائج کا اعلان 19 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

اس الیکشن میں کھرگے کے علاوہ ششی تھرور بھی امیدوار ہیں۔ ملیکا ارجن مقررہ تاریخ پر صبح 10.30 بجے خصوصی طیارے کے ذریعے سرینگر اور پھر دوپہر ایک بجے جموں پہونچیں گے۔ سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر اور جموں میں جے کے ریزورٹ میں مندوبین سے ملاقاتکی توقع ہے۔


اس میں جموں کے دو سو سے زیادہ مندوبین شامل ہوں گے۔ جموں و کشمیر کے ہر بلاک سے ایک مندوب قومی صدر کے انتخاب کے لیے ووٹ ڈالے گا۔ ریاستی صدر وقار رسول وانی کا کہنا ہے کہ انہیں کھرگے کے پروگرام کے بارے میں ابھی اطلاع دی گئی ہے۔

وہ ریاست کے مندوبین سے بات چیت کریں گے۔ ریاست میں انتخابات پی آر او (اسٹیٹ ریٹرننگ آفیسر) ایم پی رنجیت رنجن کی نگرانی میں کرائے جائیں گے۔ طویل عرصے کے بعد کانگریس کے قومی صدر کے لیے انتخابی عمل ہو رہا ہے۔ اسسٹنٹ ریٹرننگ افسران کو انتخابات کے دوران جموں اور سرینگر میں پارٹی ہیڈکوارٹر میں تعینات کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:Congress President Election کانگریس صدر کے عہدہ کے کھرگے اور تھرور آمنے سامنے، کے کے این ترپاٹھی کا فارم مسترد

ریاستی کانگریس کی قیادت نے پارٹی کی کمان راہل گاندھی کو سونپنے کی قرارداد منظور کی تھی، لیکن راہل گاندھی نے الیکشن میں حصہ نہیں لیا۔ جس کی وجہ سے نئے قومی صدر کا فیصلہ مندوبین کے ووٹ سے ہی کیا جائے گا۔ طویل عرصے کے بعد جموں و کشمیر کے مندوبین کو ووٹ ڈالنے کا موقع ملے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details