اردو

urdu

ETV Bharat / city

جموں و کشمیر: انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل - جموں کشمیر حکومت

جموں و کشمیر حکومت نے انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر رد و بدل کا حکم دیا ہے۔

major reshuffle in jk administration
جموں و کشمیر: انتظامیہ میں بڑے پیمانے پر پر رد و بدل

By

Published : Mar 17, 2021, 9:11 AM IST

سرکاری آرڈر نمبر 246 جے کے (جی اے ڈی) کے مطابق ڈی سی ادھمپور ڈاکٹر پیوش سنگلا اب اننت ناگ کے ڈی سی ہوں گے۔

وہیں سرینگر کا بھی نیا ڈپٹی کمشنر ہوگا۔ آرڈر کے مطابق محمد اعجاز جو کے پی ڈی سی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر تھے اب انہیں سرینگر کا ڈی سی بنایا گیا ہے۔

جموں میونسپل کارپوریشن کے کمشنر ایونی لواسا اب چیف ایکزیکٹیو افسر، اسپیشل پرپز وہیکل فار جموں سٹی فار امپلیمنٹیشن آف سمارٹ سٹی پروجیکٹ، وہیں ڈی سی اننت ناگ انشل گرگ اب جموں کے نئے ڈی سی ہوں گے۔

پونچھ کے ضلع ترقیاتی کمشنر راہل یادو کا بھی تبادلہ ہوا ہے۔ راہل یادو اب کٹھوعہ کے نئے ڈی سی ہوں گے۔ ڈوڈہ کے ڈی سی ڈاکٹر ساگر کو اب ایوشمان بھارت پردھان منتری جن آروگیا یوجنا کے چیف ایکزیکٹیو افسر کے عہدے پر فائز کیا گیا ہے۔ وہیں جموں اینڈ کشمیر انرجی ڈیولپمنٹ ایجنسی کی چیف ایگزیکٹو آفیسر کرتیکا جیوتسنا اب گاندربل کی نئی ڈپٹی کمشنر ہوں گی۔

نئے آرڈر کے مطابق بصیر الحق چودھری پلوامہ کے نئے ڈی سی، سرینگر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر اطہر عامر الشفیع اب اسپیشیل پرپز وہیکل فار جموں سٹی فار امپلیمنٹیشن آف سمارٹ سٹی پروجیکٹ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی ڈیوٹی سنبھالیں گے۔ بشارت قیوم اب کے پی ڈی سی ایل کے نئے منیجنگ ڈائریکٹر ہیں۔

ڈی سی سانبہ روہت کھجوریا کو بھی منتقل کیا گیا ہے اور ان کی جگہ ڈائریکٹر اسکول ایجوکیشن جموں انورادھا گپتا سانبہ کی نئی ڈی سی ہوں گی۔ اس کے علاوہ ڈی سی کولگام شوکت اعجاز اور ڈی سی گاندربل شفقت اقبال کو بھی منتقل کیا گیا ہے اور ابھی ان کو نئی ذمہ داری نہیں دی گئی ہے۔ جیولوجی اینڈ مائننگ کے ڈائریکٹر وکاس شرما کو ڈی سی ڈوڈہ کی ذمہ داری سونپی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details