سرینگر:چیف انجینئر روڈز اینڈ بلڈنگز، رفیق احمد نے ای ٹی وی بھارت کو فون پر بتایا کہ انتظامیہ نے وادی کے لیے 1483 کلو میٹر سڑک کے میکڈمائزیشن کا ہدف مقرر کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ "محکمے نے اب تک 900 کلومیٹر کی میکڈمائزیشن مکمل کرلیا ہے جو کہ سالانہ ہدف کا 60 فیصد سے زیادہ ہے۔ باقی 40 فیصد 30 اکتوبر تک مکمل کر لیا جائے گا۔" Macadam Repair of Roads in Srinagar
رفیق نے کہا کہ محکمہ اس کے ساتھ ہی وادی میں پہلے سے بنائی گئی سڑکوں کی حالت کا جائزہ لے رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ "تمام میکڈمائزڈ سڑکوں کو میکڈمائزیشن کے بعد ان کی حالت دیکھنے کے لیے ایک خاص تکنیکی تشخیص سے گزرنا پڑتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی، ان سڑکوں کی بھی جانچ کی جا رہی ہے جو پہلے میکادمائزیشن کی جا چکی ہیں۔ یہ دیکھنے کے لیے کہ آیا کسی پیچ کی فوری مرمت کی ضرورت ہے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ وہ اس سال NABARD کے تحت 156 سڑکوں کے منصوبوں پر بھی کام کر رہے ہیں۔"یہ منصوبہ تین سال کے لیے ہے۔ ہم ان 156 سڑکوں کے منصوبوں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔ Roads Repair Work in Srinagar