اردو

urdu

ETV Bharat / city

Aayush Mission In Tral: ترال لرو جاگیر آیوش مشن کے تحت منتخب - ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ

نیشنل ایوش مشن کے تحت ترال کے لرو جاگیر گاؤں کو ایوش وزارت نے اپنے تحت لیا ہے، جس کے تحت مذکورہ گاؤں میں ایوش طرز زندگی کے بارے ميں لوگوں کو جانکاری فراہم کی جائے گئی۔Lurow Tral Taken Under Aayush Mission

lurow-tral-taken-under-aayush-mission
ترال لرو جاگیر آیوش مشن کے تحت منتخب

By

Published : Mar 29, 2022, 10:53 PM IST

ترال:نیشنل ایوش مشن کے تحت ترال کے لرو جاگیر گاؤں کو ایوش وزارت نے اپنے تحت لیا Lurow Tral Taken Under Aayush Mission ہے،جس کے ذریعے اس گاؤں میں ایوش طرز زندگی کے بارے ميں لوگوں کو جانکاری فراہم کی جائے گئی۔اس ضمن میں آج ایک تقریب کے ذریعے اس ایوش گرام کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی رسم ایڈشنل ڈپٹی کمشنر ترال شبیر احمد رینہ نے ادا کی، جبکہ آیوش کے نوڈل آفیسر ڈاکٹر علی محمد ریشی اور انچارج میڈیکل آفیسر اقبال احمد کار بھی موجود تھے۔

ترال لرو جاگیر آیوش مشن کے تحت منتخب
اس موقع پر لرو جاگیر اور متصل دیہات کے لوگوں کی ایک بڑی تعداد اور آنگن واڈی ورکرز سمیت آشا ورکروں کی ایک خاصی تعداد بھی موجود تھی۔اس موقع پر ماہرین کی جانب سے آیوش کے متعلق سامعین کو مفصل جان کاری فراہم کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:


میڈیا سے بات کرتے ہوئے نوڈل آفیسر آیوش ضلع پلوامہ ڈاکٹر علی محمد ریشی نے بتایا کہ لروجاگیر نامی اس گاؤں کو یہ فوقیت حاصل ہوئی ہے کہ اس کو ضلع پلوامہ کے اندر ایوش وزارت نے منتخب کیا ہے جس کے تحت نہ صرف ایوش طرز زندگی کے بارے میں عوام کو مائل کیا جائے گا بلکہ صحت عامہ اور اسے جڑی دیگر سہولیات بھی لوگوں کو فراہم کی جائے گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details