اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر: انتخابی ریلیوں میں 'اصلی شیرا، نقلی شیرا' کے نعروں کی گونج - PDP

وادی کشمیر کے تمام اضلاع میں جہاں سال گذشتہ ہوئے پنچایتی و بلدیاتی انتخابات کے دوران سیاسی روایتی جوش وخروش مفقود رہا وہیں رواں عام انتخابات کے دوران وادی کے دس میں سے چھ اضلاع میں انتخابی مہم کے دوران سیاسی گہما گہمی کے مختلف النوع نظارے دیکھے گئے۔

متعلقہ تصویر

By

Published : Apr 17, 2019, 10:59 PM IST

Updated : Apr 17, 2019, 11:48 PM IST

شمالی کشمیر کے تین اضلاع بارہمولہ، بانڈی پورہ اور کپوارہ اور وسطی کشمیر کے تین اضلاع سری نگر، بڈگام اور گاندربل میں جہاں انتخابی مہم کے دوران کافی سیاسی جوش وخروش دیکھنے کو ملا وہیں جنوبی کشمیر کے چاروں اضلاع اننت ناگ، پلوامہ اور کولگام اور شوپیاں میں سیاسی ماحول سرد ہی رہا۔

وائرل ویڈیوز
انتخابی ریلیوں اور جلسے جلسوں کے دوران کارکنوں کی طرف سے انتہائی ولولہ انگیز اور جوشیلے نعرے لگائے گئے جو نہ صرف جلسوں میں لوگوں کی دلچسپی اور جوش کے موجب بنے بلکہ لیڈروں کے لئے بھی سامان فرحت بھی مہییا کرتے رہے۔انتخابی جلسوں کے دوران لگائے گئے یہ نعرے سوشل میڈیا پر بھی نہ صرف موضوع بحث رہے بلکہ تفنن طبع کے بھی باعث بھی بن گئے۔
Last Updated : Apr 17, 2019, 11:48 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details