اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشمیر: انتخابات کے پیش نظر ٹریفک ایڈوائزری جاری - Traffic Advisory

سرینگر پارلیمانی نشست کے لئے 18 اپریل کو ہو رہے لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر ضلع مجسٹریٹ سرینگر کی جانب سے پولنگ عملے کی 'ایس کے آئی سی سی' تک آسان آواجاہی کو یقینی بنانے کی خاطر ٹریفک ایڈوائزری جاری کی گئی ہے۔

گیٹی امیج

By

Published : Apr 17, 2019, 11:47 PM IST

ایڈوائزری کے مطابق 18اپریل کو نشاط ، شالیمار ، ہارون اور ملحقہ علاقوں کے لئے بڈیاری چوک اور گپکار راستے سے ٹریفک کو چلنے کی اجازت نہیں ہوگی۔


اسی طرح نشاط، شالیمار، ہارون اور اسے منسلک علاقوں کے لئے ایس کے آئی سی سی کے راستے ٹریفک کی نقل و حمل پر بھی پابندی عائد رہے گی۔ جو لوگ ہارون، شالیمار، نشاط سے لالچوک کا سفر کرنے کے خواہشمند ہوں تو وہ فور شور روڑ اور حضرت بل کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں۔


ایڈوئزری کے مطابق ڈل گیٹ یا لالچوک علاقوں سے ہارون، شالیمار، نشاط وغیرہ کے خواہشمند مسافر ناو پورہ، خانیار، رعناواری کا راستہ اختیار کرسکتے ہیں تاکہ اُنہیں منزل مقصود تک پہنچنے میں دقتوں کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details