فاروق عبداللہ کو سزا ملنی چاہیے: سنجے صراف - لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے صراف
لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے پیر کے روز کہا کہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہوئی بدعنوانی میں ملوث سابق وزیراعلی فاروق عبداللہ کو سزا ملنی چاہیے۔
سری نگر کے پریس کلب میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے لوک جن شکتی پارٹی کے قومی ترجمان سنجے صراف نے کہا کہ " اگر فاروق عبداللہ جموں و کشمیر کرکٹ ایسوسی ایشن میں ہونے والی بدعنوانی میں ملوث ہیں تو وہ بھی لالوپرساد یادو کی طرح جیل جائیں گے۔ ایسوسی ایشن میں بےضابطگیاں ہوئی ہیں، میں بھی اس ایسوسی ایشن کا ہی حصہ ہوں۔"
ان کا مزید کہنا تھا کہ جیسے ملک کی دیگر ریاستوں میں کرکٹ کنٹرول بورڈ آف انڈیا کی جانب سے بنیادی ڈھانچہ تیار کرنے کے لیے رقوم واگزار کی گئی، جموں و کشمیر کے لئے بھی کی گئی تھی تاہم یہاں کوئی بھی اسٹیڈیم نظر نہیں آ رہا ہے۔