اردو

urdu

ETV Bharat / city

بڈگام میں لوک عدالت کا انعقاد

وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں آج قومی لوک عدالت منعقد ہوئی. جموں کشمیر لیگل سروسز اتھارٹی کے چیئرمین جسٹس علی محمد ماگرے اور ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام کے ایکزیکٹیو چیئرمین محمد اشرف ملک کی ہدایت پر بڈگام میں دوسری مرتبہ لوک عدالت منعقد ہوئی۔

لوک عدالت بڈگام
لوک عدالت بڈگام

By

Published : Jul 10, 2021, 9:23 PM IST

لوک عدالت کے دوران 1182 معاملات کو افہام و تفہیم کے ساتھ طے پایا گیا۔ اس کے علاوہ سیٹلمنٹ کے دوران قریب ساڑھے تین کروڑ رقم بھی جرمانہ وصول کیا گیا۔ لوک عدالت کا افتتاح ڈسٹرکٹ لیگل سروسز اتھارٹی بڈگام کے چیئرمین محمد اشرف ملک نے صبح کے ساڑھے دس بجے کیا ۔

بڈگام میں لوک عدالت کا انعقاد

لیگل سروسز اتھارٹی نے آٹھ الگ الگ بنچ بنائے تھے جہاں پر معاملات کو پیش کیا گیا۔ لوک عدالت میں کل 15 سو معاملے پیش کیے گئے، لیکن ایک ہزار ایک سو بیاسی معاملے ہی خوش اسلوبی کے ساتھ طے پائے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:


اختتامی تقریب کے دوران ایس ڈی ایم خانصاحب، اے ای ای بڈگام، اے ای ای ناربل کے علاوہ کورٹ کے اسٹاف کی انکے بہترین کردار کے لیے حوصلہ افزائی کی گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details