اس دوران لوک عدالت میں مختلف نوعیت کے معاملات کی سنوائی کی گئی، جن کو افہام و تفہیم کے ذریعے سے حل کیا گیا ہے۔اس موقع پر کئی موکل سے جرمانہ بھی وصول کیا گیا۔ منصف جج پامپور نے کہا کہ اس لوک عدالت کا اہتمام جموں و کشمیر کے ساتھ ساتھ پامپور میں بھی کیا، جس کا بنیادی مقصد یہ ہے کہ معاملات کو موقع پر ہی افہام و تفہیم کے ذریعے حل کیا جا سکے۔
انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے کوئی بھی کورٹ فیس ادا نہیں کرنا پڑتی ہے، اور اگر کورٹ فیس ادا کی گئی ہے تو اس سے لوک عدالت میں معاملہ حل ہونے کے بعد قوانین کے مطابق ریفنڈ کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ لوک عدالت کی خصوصیت یہ ہے کہ معاملات کو تیز تر بنیادوں پر حل کیا جاتا ہے، اور اس میں قانونی داؤ پیچ سے نہیں گزرنا پڑتا ہے۔