اردو

urdu

ETV Bharat / city

Protest Against Non Availability of Power: بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف پلوامہ میں احتجاج - بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف پلوامہ میں احتجاج

محکمہ بجلی کے سب ڈویژن نیوہ میں ضلع بڈگام کے مہندپورہ پکھرپورہ کے لوگوں نے محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج Protest Against Non Availability of Power کیا۔ لوگوں کے مطابق موسم سرما میں بجلی محکمہ انہیں بجلی فراہم کرنے میں ناکام رہا ہے۔

locals-protest-against-pdd-department-in-newa-pulwama
بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف پلوامہ میں احتجاج

By

Published : Dec 28, 2021, 4:13 PM IST

جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نیوہ علاقے میں آج ضلع بڈگام کے مہندپورہ پکھرپورہ کے باشندوں نے محمکہ بجلی کے دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ Protest Against Non Availability of Power کیا۔

بجلی کی عدم دستیابی کے خلاف پلوامہ میں احتجاج

احتجاج میں شامل لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ بجلیPDD J&K ان کے علاقے میں پچھلے سات برسوں سے بڑا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا ہے، جس کی وجہ سے انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

لوگوں کے مطابق ان کے علاقے میں کئی سال پہلے ایک 100 کے وی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا جو اس علاقہ کی گنجان آبادی کے لیے ناکافی ہیں۔

لوگوں کا کہنا ہے کہ اگرچہ وہ پچھلے سات سالوں سے محمکہ بجلی کے دفتروں ٹرانسفارمر کے حوالے سے چکر لگا رہے ہے تاہم سات برس گزارنے کے باوجود بھی ان کے علاقے میں بڑا ٹرانسفارمر نصب نہیں کیا گیا اور لوگوں کو ان سردیوں کے ایام میں گونگلو مشکلات کا سامنا ہیں۔

اس سلسلے میں احتجاج میں شامل لوگوں نے بات کرتے ہوئے جموں و کشمیر گورنر انتظامیہ J&K Governor Administration کے ساتھ ساتھ ضلع ترقیاتی کمشنر پلوامہ سے اپیل کی کہ وہ ان کے عالقہ کی درینہ مانگ کو پورہ کریں،تاکہ ان سردیوں کے ایام میں انہوں زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔


احتجاجی لوگوں نے مزید کہا کہ اس وقت وہ مہانہ 750 روپیہ بجلی فیس ادا کرتے تاہم بجلی کبھی کبھار ہی دیکھنے کو ملتی ہیں۔

مزید پڑھیں:Power Crisis Affected Common People: 'بجلی بحران کا خمیازی عوام کو بھگتنا پڑ رہا ہے'


وہیں محکمہ بجلی کے سب ڈویژن نیوہ کے ایگزیکٹو انجینئر محمد سلطان کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی لوگوں نے احتجاج ختم کرلیا۔انہوں نے لوگوں کے مسائل کا ازالہ کرنے کے لیے محمکہ کے افسران پر زور دیا۔

ہم آپ کو بتادیں کہ ضلع پلوامہ سے ضلع بڈگام کے کچھ علاقوں کو بجلی سپلائی کی جاتی ہے اگرچہ یہ علاقے بڈگام ضلع کے ساتھ منسلک ہے تاہم ان علاقوں میں آج بھی بجلی و پانی ضلع پلوامہ سے ہی سپلائی ہورہے ہیں۔ جس کی وجہ سے ان علاقوں میں رہنے والے لوگوں کے ان سردیوں کے ایام میں مشکلات میں اضافہ ہوتا ہیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details