اس پروگرام میں ایل جی منوج سنہا کے ساتھ چیف سکریٹری بی وی آر سبرمنیم، پروونشیل کمشنر سنجیو ورما، آئی جی پی، جموں ڈی آئی جی ادھمپور، ریاسی رینج، ڈسٹرکٹ ڈویلپمنٹ کمشنر ڈاکٹر پیوش سنگلا اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شرگُن شکلا بھی موجود تھی۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر نے متعدد اسکیموں کا سنگ بنیاد رکھا اور لوگوں کے مسائل سنے۔
ایل جی منوج سنہا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی، روزگار اور مجموعی ترقی میں مواقع کی کوئی کمی نہیں ہے۔
یہ اس پروگرام کا تیسرا مرحلہ ہے جو جموں و کشمیر میں شروع کیا گیا ہے کیونکہ یہ خطہ دو سال سے زیادہ عرصے سے کسی منتخب حکومت کے بغیر ہی رہا ہے۔ ایل جی نے کہا کہ جموں و کشمیر کی ترقی کے امکانات کو بہتر بنانے کے لیے نئی مالی اعانت، اسکیموں کا مجموعہ، انفراسٹرکچر کو قابل بنانا، موثر نفاذ اہم ہوگا۔
سنہا نے کہا کہ دیہات اور لوگوں کی ترقی کے لیے یو ٹی کو 1951 کروڑ روپے سے زیادہ کی امداد دی گئی ہے۔ اسی طرح ، زراعت اور باغبانی کے شعبوں کو گذشتہ سال کے مقابلے میں 680 کروڑ اور 1872 کروڑ کی اضافی رقم فراہم کی گئی ہے۔