جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کی جانب سے ہر ماہ منعقد ہونے والے جائزہ اجلاس سے زمینی سطح پر گڈ گورننس کو تقویت ملے گی اور منتخب نمائندوں کو عوامی مسائل پر بات کرنے کےلیے ایک پلیٹ فارم بھی مہیا ہوگا۔
ایل جی ہر ماہ ڈی ڈی سیز، بی ڈی سی اور پنچایت نمائندوں سے کریں گے ملاقات اس طرح کی پہل سے عوامی مسائل کو حل کرنے میں مدد ملے گی اور علاقہ کی ترقی کو یقینی بنایا جاسکتا ہے۔ جموں و کشمیر حکومت، محکمہ پنچایت راج کو متحرک ادارہ بنانے کےلیے کوشاں ہے۔
ماہانہ اجلاس میں انتظامیہ کے کام کاج سے متعلق پی آر آئیز سے رائے طلب کی جائے گی اور زمینی سطح پر ترقیاتی کاموں کے سلسلہ میں معلومات حاصل کی جائیں گی۔
ایل جی ہر ماہ ڈی ڈی سیز، بی ڈی سی اور پنچایت نمائندوں سے کریں گے ملاقات یہ بھی پڑھیں: کرنال: چوری کے الزام میں ایک شخص کے ساتھ وحشیانہ تشدد
محکمہ دیہی ترقی اور پنچایت راج ہر ماہ لفٹیننٹ گورنر کے ساتھ ڈی ڈی سیز سمیت پنچائتی راج اداروں کے امیدواروں کا اجلاس منعقد کرنے سے متعلق طریقہ کار وضع کرنے میں مصروف ہے۔
ایل جی ہر ماہ ڈی ڈی سیز، بی ڈی سی اور پنچایت نمائندوں سے کریں گے ملاقات لیفٹیننٹ گورنر نے اعلیٰ عہدیداروں اور ڈپٹی کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ ہر ترقیاتی کام میں پی آر آئی کے نمائندے سے صلاح و مشورہ کریں اور انہیں ترقیاتی کاموں کی منصوبہ بندی کے علاوہ عمل درآمد کے مراحل میں بھی شامل رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر حکومت پنچایت راج اداروں کو حقیقی معنوں میں بااختیار اور متحرک بنانے کے ساتھ ساتھ جمہوری اداروں کو تقویت بخشنا چاہتی ہے۔
’ایل جی ملاقات‘ سے علاقہ کی ترقی اور عوامی امنگوں کو پورا کرنے کےلیے حکومت کوشاں ہے جبکہ مقامی لوگوں نے لیفٹیننٹ گورنر کے منصوبہ کی سراہنا کی ہے۔