سرینگر:لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے لال بازار سرینگر میں پولیس پارٹی پر حملے پر شدید غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے اس حملے میں ہلاک ہونے والے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کو خراج عقیدت پیش کیا۔ لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ یہ بزدلانہ حرکت ہے اور اس فعل میں ملوث افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ASI Killed in Srinagar
منوج سنہا نے کہا کہ 'میں ہلاک پولیس اہلکار کے اہلخانہ سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں'۔ منوج سنہا نے حملے میں زخمی ہونے والے پولیس اہلکاروں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی۔
واضح رہے کہ لال بازار سرینگر میں منگل کی شام عسکریت پسندوں نے پولیس پارٹی پر حملہ کیا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر مشتاق احمد کی موت ہوگئی جبکہ ایس پی او سمیت دو اہلکار شدید طور پر زخمی ہوئے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حملے میں زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بنی ہوئی ہے۔ LG Sinha strongly condemned lal bazar attack