پونچھ:جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا منگل کی سہ پہر دو روزہ دورے پر پونچھ پہنچے، جہاں انہوں نے شہید ڈی ایس پی منجیت سنگھ میموریل ماڈل بوائز ہائر سیکنڈری اسکول، نوتعمیر شدہ پکے پل اور 14 سڑکوں سمیت کئی ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔Inaugurates And Lays Foundation Stone Of Several Projects
ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے موج سنہا نے کہا کہ جموں و کشمیر میں تبدیلی شروع ہو گئی۔ جموں وکشمیر میں حکومت کی جانب سے روزگار اور تعلیم کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں، جس کی وجہ سے نوجوانوں کے چہروں پر مسکراہٹیں لوٹنے لگی ہیں۔ مرکزی حکومت کی جانب سے نوجوانوں کی بہتری کے لیے بہت سی اسکیمیں چلائی جا رہی ہیں، جن کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔