اس موقع پر اروند کول چیف ایجوکیشن آفیسر نے بتایا کہ ہاسٹل میں سو طالبات کے رہنے کی گنجائش ہے اور دور دراز کے علاقوں سے رام نگر میں تعلیم حاصل کرنے آنے والی طالبات کو اس ہاسٹل سے کافی فائدہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ایک طویل عرصے سے یہ مطالبہ کیا جارہا تھا کہ رام نگر میں لڑکیوں کا ہاسٹل تعمیر کیا جائے کیونکہ یہ ایک بہت دور دراز کا علاقہ ہے اور لڑکیاں یہاں تعلیم حاصل کرنے آتی ہیں۔ لڑکیاں صبح گھر سے نکل جاتی ہیں اور رات کو آپنے گھر پہنچتی ہیں جس کے سبب ان کی تعلیم مکمل نہیں ہوپاتی، ضلعی انتظامیہ اور یوٹی انتظامیہ نے اس کا اعتراف کیا ہے اور لڑکیوں کے لئے سو بستروں کا ہاسٹل تعمیر کرایا جس میں نو سے بارہویں جماعت تک کی لڑکیاں رہ سکیں گی۔