سری نگر: جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے معروف کامیڈین راجو سریواستو کے انتقال پر گہرے صدمے کا اظہار کیا ہے۔ بتادیں کہ خاندانی ذرائع کے مطابق معروف کامیڈین راجو سریواستو زندگی کی 58 بہاریں دیکھنے کے بعد بدھ کے روز دہلی میں انتقال کر گئے۔ راجو سریواستو کو جم میں دوران سینے میں درد کی شکایت کے بعد 10 اگست کو ایمس دہلی میں داخل کیا گیا تھا جہاں وہ مسلسل کومہ میں تھے۔ Manoj Sinha Mourns Death of Raju Srivastava
منوج سنہا نے کامیڈین کے انتقال پر صدمے کا اظہا کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: ’شری راجو سریواستو کے موت پر گہرا صدمہ ہوا‘۔ انہوں نے کہا: ’وہ ایک ایسے آئیکن تھے جنہوں نے اپنے بے عیب انداز اور ٹائمنگ سے کامیڈی کے میدان کو ایک نیا معنی بخش دیا‘۔
ان کا ٹویٹ میں مزید کہنا تھا: ’ان کی موت سے جو خلا پیدا ہوا ہے اس کا پُر ہونا مشکل ہے میں مصیبت کی اس گھڑی میں ان کے اہلخانہ اور مداحوں کی خدمت میں تعزیت پیش کرتا ہوں‘۔