اردو

urdu

ETV Bharat / city

LG on Maharaja Birthday Holiday مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن پر سرکاری تعطیل دینے پر ایل جی رضا مند، نرمل سنگھ

بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم ن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان بہت جلد ہوگا۔ Maharaja Hari Singh Appeals To Declare 23rd Sep As State Holiday

By

Published : Sep 15, 2022, 8:30 PM IST

Updated : Sep 16, 2022, 2:44 PM IST

منوج سنہا
منوج سنہا

جموں وکشمیر بی جے پی یونٹ کے سینئر لیڈروں نے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ جمعرات کی شام ملاقات کی جس دوران کئی اہم مسائل پر گفت وشنید ہوئی۔ بی جے پی کے سینئر لیڈروں کا کہنا ہے کہ ایل جی منوج سنہا نے مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن کے موقع پر سرکاری تعطیل دینے پر رضا مندی جتائی اور 23 ستمبر سے پہلے نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگی۔Maharaja Hari Singh Appeals To Declare 23rd Sep As State Holiday

بی جے پی

یو این آئی اردو کے نامہ نگار نے بتایا کہ بی جے پی کے سینئر لیڈروں نے جموں راج بھون میں لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے ساتھ ملاقات کی جس دوران کئی اہم مسائل پر تبادلہ خیال ہوا۔ میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت کے دوران بی جے پی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ نرمل سنگھ نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم ن کے موقع پر عام تعطیل کا اعلان بہت جلد ہوگا۔

انہوں نے بتایا کہ ایل جی منو ج سنہا نے بی جے پی کی اس دیریانہ مانگ کو پورا کرنے کا یقین دلایا اور 23 ستمبر سے قبل سرکار کی جانب سے اس حوالے سے باضابط طورپر ایک نوٹیفکیشن بھی جاری ہوگی۔

اُن کے مطابق جموں صوبے کے لوگوں کی ایک دیریانہ مانگ پوری ہونے جارہی ہے۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈر دویندر رینا نے کہاکہ 72سالوں کے بعد جموں صوبے کے لوگوں کی مانگ پوری ہونے جارہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مہاراجہ ہری سنگھ کے جنم دن کے موقع پر اب سرکاری چھٹی ہوگی اور اس کا اعلان چند دنوں کے اندر اندر کیا جائے گا۔

اُن کے مطابق ہم مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اور ایل جی منوج سنہا کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ انہوں نے لوگوں کی اس دیریانہ مانگ کو پورا کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

مزید پڑھیں:LG Holds Security Meeting in Srinagar: سرینگر میں منوج سنہا کی اہم میٹنگ کا انعقاد

یو این آئی،

Last Updated : Sep 16, 2022, 2:44 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details