اردو

urdu

ETV Bharat / city

کشتواڑ میں بازآبادکاری مہم جنگی پیمانے پر شروع: منوج سنہا - BJP LEADER SUNIL KUMAR SHARMA

جموں و کشمیر بی جے پی یونٹ کے جںرل سیریٹری سنیل کمار شرما نے کشتواڑ میں آئی ناگہانی آفت کے بعد ہوئی تباہی اور لوگوں کو درپیش مشکلات اور بازآبادکاری کے تحت جموں وکشمیر کے ایل جی منوج سنہا سے ملاقات کی۔

سنیل کمار شرما
سنیل کمار شرما

By

Published : Sep 6, 2021, 5:45 PM IST

سرحدی ضلع کشتواڑ کے دوردراز علاقے پاڈر اور دچھن سے آئے ہوئے ایک وفد نے بی جے پی کے سابق وزیر سنیل کمار شرما کی قیادت میں جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقات کی۔ وفد نے ایل جی سے اپنے مطالبات کا ایک چارٹر پیش کیا۔ جس میں کشتواڑ میں آئی ناگہانی آفت کے بعد ہوئی تباہی سے لوگوں کو درپیش مشکلات اور باز آبادکاری پروگرام میں سرعت لانے کے اہم نکات شامل ہیں۔

کشتواڑ میں بازآبادکاری مہم جنگی پیمانے پر شروع :منوج سنہا
اس حوالے سے بی جی پی جموں وکشمیر یونٹ کے جنرل سکریٹری اور سابق وزیر نے ایل جی سے ہوئی ملاقات اور کشتواڑ سے آئے وفد کی موجودگی میں وہاں کی موجودہ صورتحال سے متعلق سرینگر میں میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کی۔ اس موقعے پر سابق وزیر نے کہا کہ ابھی بھی علاقے میں کئی لاشیں لواحقین کو نہیں ملی ہیں، جب کہ متاثرہ لوگوں کی باز آبادی کاری کا کام بھی مکمل کرنا باقی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی منوج سنہا نے اس موقعے پر صوبائی کمشنر جموں کو ہدایت جاری ہے جس سے اب امید پیدا ہوئی ہے کہ لوگوں کی باز آبادکاری جلد ممکن بنائی جائے گئی۔

سنیل کمار شرما نے کہا کہ اپنے مطالبات میں انہوں نے دچھن کے بادل پھٹنے اور سیلاب سے متاثرہ کنبوں کی بحالی، ڈگری کالج دچھن کی طرف سے سڑک کی تعمیر میں تیزی لانا، صحت اور پینے کے صاف پانی کی سہولیات بحال کرنا وغیرہ شامل ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ایل جی نے وفد کے ارکان کی باتوں کو غور سے سنا اور متعلقہ محکموں کو ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے موقع پر ہی ہدایات جاری کیں۔

مزید پڑھیں:ملبے میں دبی لاشیں بازیاب نہ ہو سکیں، ریسکیو آپریشن معطل

ہم آپ کو بتادیں پہاڑی ضلع کشتواڑ کے دچھن علاقے میں 28 جولائی کو بادل پھٹنے اور اس کے بعد آئے سیلاب کے سبب کئی افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔ وہیں قدرتی آفت میں 19 گھر تباہ ہونے کے علاوہ متعدد افراد لاپتہ ہوگئے تھے۔ وہیں 28 اگست کو ڈپٹی کمشنر کشتواڑ اشوک شرما نے ایک ماہ کے ریسکیو آپریشن کے بعد بھی ملبے کے نیچے دبے افراد کی لاشیں نہ ملنے کے بعد ریسکیو آپریشن کو بند کردیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details