اردو

urdu

ETV Bharat / city

ایل جی کے مشیر بصیر خان نے بڈگام کا دورہ کیا

جموں کشمیر یوٹی کے ایل جی منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد خان نے آج وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران موصوف نے ضلع کے دور دراز علاقہ ستھارن میں منعقد عوامی دربار میں شرکت کی۔

ایل جی کے مشیر بصیر خان نے بڈگام کا دورہ کیا
ایل جی کے مشیر بصیر خان نے بڈگام کا دورہ کیا

By

Published : Sep 6, 2021, 7:52 PM IST

جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا کے مشیر بصیر احمد کان نے ضلع بڈگام کے دوردراز علاقہ ستھارن میں منعقد عوامی دربار میں شرکت کی۔

ایل جی کے مشیر بصیر خان نے بڈگام کا دورہ کیا

پروگرام کو ضلع انتظامیہ بڈگام نے منعقد کیا تھا اور اس پروگرام کا یہی مقصد تھا کہ انتظامیہ لوگوں کے گھروں تک جاکر ان کی مشکلات کو سنے اور انہیں راحت پہنچائے۔
بصیر خان نے پروگرام میں ستھارن اور اس کے آس پاس کے علاقوں سے آئے لوگوں کے درپیش مسائل سنے۔لوگوں نے علاقے میں بنیادی سہولتوں کے فقدان کے علاوہ دیگر مسائل گورنر کے مشیر کے سامنے رکھے۔
بصیر خان نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ان کے مطالبات کو بہت جلد پورا کیا جائے گا۔ اس دوران بصیر خان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ لگاتار ضلع کے سیاحتی مقامات کو سیاحتی نقشے پر لانے کی کوشاں ہے اور اسی سلسلے میں اب انتظامیہ توسہ میدان کو بھی دوسرے سیاحتی مقامات کی طرح سیاحتی نقشے پر لانے کی پہل کر رہی ہے اور بہت جلد توسہ میدان کی جانب سیاح رخ کریں گے۔
پروگرام میں ڈی ڈی سی چیرمین بڈگام نذیر احمد خان کے علاوہ سی ایم او بڈگام اور تمام لائن ڈپارٹمنٹس کے اعلیٰ عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔ بصیر خان نے افسران کو ہدایت دی کہ لوگوں کے درپیش مسائل کی طرف توجہ دے کر انہیں حل کریں۔

مزید پڑھیں:


پروگرام کے دوران ڈی ڈی سی چیرمین بڈگام نذیر احمد خان نے بھی لوگوں کو درپیش مشکلات کو بصیر خان کے سامنے اجاگر کئے۔
ستھیارن جانے سے قبل بصیر خان نے ماگام اور آری پاتھن بجلی ریسوینگ اسٹیشن کادورہ کیا اور یہاں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔
بائٹ۔بصیر احمد خان۔ مشیر، ایل جی

ABOUT THE AUTHOR

...view details