لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے ضلع پلوامہ کے کئی عوامی وفود سے ملاقات DP. Pandey Met Several Public Delegations کی۔
جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا فوج کے لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے دورہ کیا، دورے کے دوران انہوں نے کئی عوامی وفود سے ملاقات کی۔ انہوں نے ضلع پلوامہ میں ٹریڈرز فیڈریشن پلوامہ Traders Federation Pulwama کے علاوہ نوجوانوں سے بھی ملاقات کی اور وفود سے کئی موضوعات پر تبادلہ خیال کیا۔
انہوں نے منشیات اور عسکریت پسندانہ سرگرمیوں Drug and Militant Activities سے متعلق نوجوانوں کے ساتھ ساتھ ٹریڈرز فیڈریشن Traders Federation کے ساتھ بھی تبادلہ خیال کیا۔ اس دوران وفود نے لیفٹیننٹ جنرل کو ان کے درپیش مشکلات سے آگاہ کیا وہیں لیفٹیننٹ جنرل نے انہیں یقین دلایا کہ وہ اپنی طرف سے اس مشکلات کا ازالہ کرنے کی کوشش کریں گے۔
اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل دیویندر پرتاپ پانڈے نے کہا کہ ضلع پلوامہ میں ہی سب سے زیادہ نوجوان عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ رواں سال سے مقامی نوجوان کی عسکریت پسندوں کی صفوں میں شمولیت کم ہوگی۔