تیندوے کی موجودگی سے گاؤں میں خوف کا ماحول ہے جبکہ لوگ گھروں سے باہر نکلنے کےلیے ڈر رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کے مطابق تیندوے کو ناروہ میں دیکھا گیا تھا جس کے بعد کل یہ تیندوا ترچھ گاؤں میں Leopard in Trichh Village Pulwamaداخل ہوگئے جہاں انہوں نے تین بھیڑوں کو کھالیا۔
اس حوالے سے مقامی لوگوں نے بات کرتے ہوئے کہا کہ ایک روز قبل نزدیکی گاؤں ناورہ میں ایک تیندوے کو دیکھا گیا تھا اور آج ہمارے گاؤں میں داخل ہوگیا۔ لوگوں نے بتایا کہ فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کیا گیا جس کے بعد محمکہ وائلڈ لائف Forest Department Pulwama کی جانب سے تیندے کو پکڑنے کے لیے جال بچھایا گیا۔